اتوار,  08 جون 2025ء
حافظ آباد: مانگٹ اونچا گینگ ریپ کیس کا تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، چوتھا تاحال مفرور

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)گینگ ریپ مانگٹ اونچا، خاوند کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک۔

مانگٹ اونچا میں خاتون سے گینگ ریپ اور برہنہ ویڈیو بنانے کا معاملہ، گینگ ریپ کا تیسراملزم خاور مانگٹ عرف چاند بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ۔

پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ تین ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، ملزم کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کےمردہ خانے منتقل کردیا گیا ۔

ملزم خاور عرف چاند مانگٹ نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون سے اسکے خاوند کے سامنے باری باری زیادتی کا ارتکاب کیا تھا، ملزمان کا چوتھا ساتھی جنسی زیادتی کی وڈیو بناتا رہا، واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقہ میں ہوا۔ملزمان نے چھ سات روز قبل اس واقعے کی ویڈیو وائرل کی تو انکے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی اور مغربی ممالک کے ہسپتالوں میں رویوں اور کارکردگی میں فرق

مقدمہ کے بعد چاروں ملزمان فرار ہوگئے تھے، گینگ ریپ کیس کے دو ملزمان پہلے ہی پولیس ٹکراؤ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں، گینگ ریپ کا چوتھا ملزم اکرام مانگٹ کو پولیس ابھی تک گرفتار نہ کرسکی ہے ۔

مزید خبریں