نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی ریاست راجستھان سے ایوان بالا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (ایوان زیریں)کی 5 بار رکن رہنے والی کانگریس رہنما 77 سالہ سونیا گاندھی پہلی بار راجیہ سبھا (ایوان بالا)کی رکن منتخب ہوگئیں۔ انھوں نے یہ نشست راجستھان سے بلامقابلہ حاصل کی ہے۔
مزیدپڑھیں:تاریخ کے مہنگےترین انتخابات،ہرووٹ پر2500روپےخرچ
سونیا گاندھی راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن منموہن سنگھ کے 3 اپریل کو ریٹائرمنٹ پر ان کی جگہ رکن منتخب ہوئی ہیں۔