پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کپتان کا نام سامنے آگیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

لاہور قلندرز کو 4 سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل ٹین کے کمنٹیٹر پینل نے پرفارمنس کی بنیاد پر پاکستان سپر لیگ ایکس کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا انتخاب کیا ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانزکا لاہور قلندرزکو جیت کیلئے 186 رنزکا ہدف

25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے 2 ساتھی شامل ہیں۔

سکندر رضا اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔

پی ایس ایل کی ٹیم میں رنرز اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3 کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور شہیم اشرف بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر علی رضا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون:

  1. فخر زمان (لاہور قلندرز)
  2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
  3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
  4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
  5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
  7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
  9. حسن علی (کراچی کنگز)
  10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
  11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
  12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)

مزید خبریں