اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی بزدلانہ حملے کے جواب میں پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج نے مؤثر اور فوری ردعمل دیتے ہوئے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ہیں۔
بھارت نے کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں معصوم پاکستانی شہید اورزخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے صرف غیر مسلح اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جو کہ ایک ناقابل معافی جنگی جرم ہے۔ پاک افواج نے ہر شہید پاکستانی کا بدلہ لیتے ہوئے دشمن کے طیارے تباہ کردیے ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ایک ایک معصوم پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاتا رہے گا۔
صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان مکمل ہائی الرٹ پر ہیں اور ملک بھر میں دفاعی تیاریوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔