نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو چینلز پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے بھارتی میڈیا کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کہ پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں کو بلانے کے بجائے پاکستانی حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹی وی شوز پر مدعو کیا جائے۔
پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی کا فیصلہ انتہا پسند بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کے شو میں پاکستانی تجزیہ کار احمد حسن عربی کی جانب سے تلخ حقائق بیان کرنے کے بعد کیا گیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے آر ٹی ای نیوز کے مطابق احمد حسن عربی کا جرأت مندانہ بیان بھارت سے ہضم نہیں ہو سکا۔ اس سے بھارتی میڈیا سے جڑے تلخ حقائق سے پردہ اٹھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعہ: بھارتی اپوزیشن رہنما نے مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لے لیا
کے آر ٹی ای نیوز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کی بھارت پر کڑی نظر کے پیش نظر پاکستانی تجزیہ کاروں اور صحافیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔