پیر,  28 اپریل 2025ء
پہلگام واقعہ: بھارتی اپوزیشن رہنما نے مودی سرکار کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی اپوزیشن لیڈر وجے ودتیوار نے پہلگام فالس فلیگ پر مودی سرکار کے سامنے سخت سوالات اٹھا لیے۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر وجے ودتیوار نے پہلگام فالس فلیگ پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کانگریس رہنما نے مودی سرکار کے سامنے سخت سوالات رکھ دیئے۔

رکن قانون ساز اسمبلی وجے ودتیوار نے سوال کیا کہ پہلگام واقعہ کی ذمہ داری کس کی ہے؟ یہ ذمہ داری تو سرکار کو لینی چاہیئے۔

انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ پہلگام میں 27 لوگوں کی جان گئی۔  تمہاری سیکیورٹی کیوں نہیں تھی؟۔ اور حملہ کرنے والے 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے۔ اس وقت تمہاری انٹیلی جنس کیا کر رہی تھی؟

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے جارحانہ عزائم نے ناروے میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو متحد کر دیا

وجے ودتیوار نے کہا کہ یہاں بر بات ہوتی ہے تو یہ کہ دہشتگردوں نے مذہب پوچھ کر مارا۔ کیا دہشتگرد کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ پوچھے تمہارا مذہب کیا ہے؟۔ ان باتوں کا مقصد عوام کو بیوقوف بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں سرکار اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر کوئی بات نہیں کرتا۔

مزید خبریں