راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) بھا رت کی ریاستی دہشت گردی ناقابل برداشت ہے آزادی کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے مظلوم اور بلند حوصلہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ اہلیانِ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میںکشمیری مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اقوام عالم کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم وبربریت، قتل عام قید وبند کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنائے ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان ۔ان خیالات کا اظہار ریلوے پریم یونین( سی بی اے) کے زیر اہتمام راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پریم یونین کے ڈویثرنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان، محمد خان، خضر حیات، سیدظہور شاہ، ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری مبارک حسین ریلوے پینشنر ایسو سی ایشن کے محمد یونس جٹ انسانی حقوق تنظیم کی رہنما مس رابعہ گجر اور ممتاز مزدور رہنما سید ظہور حسین شاہ نے راولپنڈی اسٹیشن پر دیگرتنظیموں کی جانب سے نکالی گئی کشمیر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی میں ملک عابد اعوان، ندیم خان، راجہ شیراز،سید عثمان علی، عامر سجاد، عبدالرحمن، مہتاب خان، راجہ خالد، غلام مصطفی، عمران بنگش، فضل علی اور دیگر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں نعرہ بازی کی اور کہا کہ کشمیر بنے گا۔ ڈاکٹر اشتیاق عرفان، محمد خان، خضر حیات، سیدظہور شاہ مبارک حسین نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے وابستہ ہے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق فوری حل سے ہی امن و خوشحالی کے خواب کو عملی جامعہ پہنانا ممکن ہے اقوام عالم کشمیری عوام پر جاری بھارتی ظلم وبربریت، قتل عام قید وبند کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کو یقینی بنائے۔ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کا سب سے پرانا ایشو ہے قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیر یوں پر پیلٹ گن حملوں سے کشمیری بچوں اور جوانوں کو بینائی سے محروم،قتل وغارت گری، خواتین کی عصمت دری جوانوں اور سینئر قائدین کی گرفتاریاں کشمیر ی عوام کی حق آزادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ۔