جمعرات,  30 جنوری 2025ء
ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ، احمد اسحاق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ذوالفقار حمید نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

اسٹیبشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اختر حیات گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پیکا ایکٹ پر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ

مزید خبریں