جمعرات,  30 جنوری 2025ء
اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت گر گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، انڈیکس اتار چڑھائو کا شکار رہا ، جبکہ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس 326 پوائنٹس گر گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 703 پوائنٹس پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی ایک سیشن کے دوران انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی ٹیم اگلے ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرے گی: ٹاپ لائن ریسرچ

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ہے ، 10 پییسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 83 پیسے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں