اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جمعیت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوارسردار زادہ میر سعیدخان لانگو نےکہا ہے کہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں، انکے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار حلقے کے عوام سے ملاقاتوں کے دوران کیا،تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کےقلات کےجنرل سیکرٹری اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 36-PB سے امیدوار سردار زادہ میر سعیدخان لانگونےانتخابات کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور عوام سے ملاقاتیں کی ہیں، حلقے کے عوام سے بات چیت کرتے ہوئےسردار زادہ میر سعیدخان لانگو کا کہنا تھا کہ نو فروری کو ہونے والےضمنی انتخاب میںجیت عوام کی ہی ہو گی،انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، عوام کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں منتخب ہو کر عوامی مسائل کو پوری دیانت داری سے حل کرینگے، اپنا پیغام عوام تک پہنچا رہے ہیں اور عوام کی طرف سے بھی ہمیں بھرپور پزیرائی مل رہی ہے،ہم پہلے بھی یہ انتخاب جیتے تھے اور آئندہ بھی عوامی قوت سے یہ انتخاب جیت کر اپنے عوام اور اہل علاقہ کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گےاور انکے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے،اس موقع پرحلقے کے عوامکی کثیر تعداد موجود تھی، ملاقاتین کرنے والے افراد نےسردار زادہ میر سعیدخان لانگو پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور انکا ساتھ دینے اور انکی کامیابی کیلئے تمام پر کوششوں کو بروئے کار لانےکا عہد کیا ۔