جمعرات,  30 جنوری 2025ء
جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر طیارے میں روانگی سے قبل آگ بھڑک اٹھی

بوسان (روشن پاکستان نیوز) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں واقع جمہائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی شام ایئر بوسان کے اے 321 طیارے کے پچھلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام 170 مسافروں اور عملے کو ہنگامی طور پر محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، منگل کی شام تقریباً 10:30 بجے طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ تمام مسافروں اور عملے کو ہنگامی راستوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا، اور ابتدائی طور پر کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔ تاہم، بعد ازاں حکام نے تصدیق کی کہ تین مسافروں کو انخلا کے دوران معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق، آگ طیارے کے پچھلے حصے میں شروع ہوئی اور بعد ازاں یہ طیارے کے اگلے حصے  تک میں پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ آگ کا آغاز ظاہری طور پر طیارے کے پچھلے حصے کے اندر سے ہوا۔

ایئر بوسان کا یہ طیارے ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہونے والا تھا، جس میں 176 افراد سوار تھے، جن میں 169 مسافر اور 7 عملے کے ارکان شامل تھے۔ تمام افراد کو کامیابی کے ساتھ محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں، جبکہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے پر عارضی طور پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، اور دیگر پروازوں کو بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

مزید خبریں