منگل,  14 جنوری 2025ء
برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان برطانیہ دوستی گرم جوشی اور اعتماد کی علامت ہے، 1.7 ملین پاکستانی نژاد برطانوی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطہ ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستانی نژاد افرادکا برطانیہ کی ترقی میں اہم کردارہے، پاکستانی نژاد برطانوی صحت، ریٹیل اور خدمات کے شعبوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سیاست،کھیل اور فنون میں پاکستانیوں کی شاندار کامیابیاں ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سابق کپتان محمد حفیظ پاکستان کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

ترجمان دفترخارجہ نےکہا ہےکہ چند افراد کے اعمال کے باعث پوری کمیونٹی کو بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں