جمعه,  22 نومبر 2024ء
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل ایس پی کے سامنے رکھے۔ ایس پی ناصر نواز نے ہر شکایت کو سن کر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی مقررہ وقت میں مکمل کی جائے اور تھانے میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ایس پی پوٹھوہار نے مزید کہا کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ ان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

ناصر نواز نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں