جنرل سیکرٹری شوکت علی وٹو کے اعزاز میں پریس کلب میں ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب /آزاد میڈیاگروپ کو عشائیہ دیا گیا
حافظ آباد (روشن پاکستان نیوز) ضلع حافظ آباد کے معروف سینئر صحافی شوکت علی وٹو کو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد منتخب کر لیا گیا۔ آزاد میڈیا گروپ کی جانب سے شوکت علی وٹو کو جنرل سیکرٹری کی خالی نشست کے لیے نامزد کیا گیا، جس کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کروائے، جس کے باعث وہ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ رائے غضنفر علی کھرل، چیئرمین آزاد میڈیا گروپ اور ممبران نے متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری کی خالی نشست کے لیے شوکت علی وٹو کو نامزد کیا۔ مقررہ وقت تک ان کے مدمقابل کسی امیدوار کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ کروائے جانے پر انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد کے الیکشن بورڈ کی قیادت بابر اعجاز صدیقی، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد نے کی، جبکہ الیکشن بورڈ کے اراکین میں سینئر صحافی گلزار حسین چوہان اور سینئر صحافی شہزاد امین بھٹی شامل تھے۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے اور جانچ پڑتال کے مرحلے کی تکمیل کے بعد الیکشن بورڈ کی جانب سے شوکت علی وٹو کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔بعدازاں نو منتخب جنرل سیکرٹری شوکت علی وٹو کے اعزاز میں ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد اور آزاد میڈیا گروپ کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں صحافی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔











