جمعه,  22 نومبر 2024ء
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 66 روز کے دوران 1291 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں، جبکہ 9441 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔

قانون کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ 2 لاکھ 8 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 767 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ مزید برآں، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

سی پی او نے بتایا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اور شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں