جمعه,  22 نومبر 2024ء
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی سیکٹر H-16 کے وفد سےملاقات

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سیکٹر H-16 کے وفد کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں سیکٹر H-16 کے وفد نے BUP سمیت دیگر حقوق کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کی درخواست کی۔

انجم عقیل خان اور محمد علی رندھاوا نے سیکٹر کے نمائندہ افراد کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی، تاکہ مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا کہ H-16 سیکٹر کے متاثرین کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

میٹنگ میں سیکٹر H-16 سے اکسیر مغل، نعیم بڈھانہ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

مزید خبریں