اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے پاور شیئرنگ فارمولا تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے درمیان سیاسی اتحاد متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان 2 نکاتی فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تین سال کیلئے اکثریت پارٹی وزیراعظم ہوگا، جبکہ دوسری کولیشن پارٹی کا وزیراعظم صرف دوسال کیلئے منتخب کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق پہلے تین سال مسلم لیگ ن کا شہبازشریف اور باقی دوسال کیلئے بلاول بھٹو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کردار ادا کرنے والی انتہائی اہم شخصیت کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آج اپنے سی ای سی اجلاس میں اقتدار کی تقسیم کے حوالے سے حتمی فیصلے پر پہنچے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نکاتی فارمولے کے مطابق پہلے مرحلے میں زیادہ نشستوں والی جماعت کا وزیر اعظم 3 سال جب کہ دوسرے مرحلے میں دوسری جماعت کا وزیر اعظم 2 سال کے لیے وزیر اعظم ہو گا۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں پہلی یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے اور اہم پارٹی رہنماؤں نے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں آئندہ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔