انجم عقیل کے بھتیجے بیرسٹر حیدرکادعوت ولیمہ،ممتازسیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے بھتیجے اور عامر شہزاد خان کے فرزند ارجمندبیرسٹر حیدر خان خداداد خان کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پارلیمنٹرینز ، سیاسی و سماجی شخصیات، پولیس افسران ، بیوروکریٹس ، صحافی حضرات ، تاجر برادری اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پروفیسر چوہدری احسن اقبال، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، پیر صاحبان آف گولڑہ شریف، سینیئرسیاسی رہنما راجہ ظفر الحق ، سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا ، رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار ، ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب ، سینیٹر سلیم مانڈی والا ، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، سابق ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ، سابق سینیٹر چوہدری تنویر ، ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ دانیال چوہدری ، چیف وہیپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، راجہ عمران اشرف ، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری ، ایم این اے ذوالفقار بھٹی ، وفاقی وزیر امیر مقام ، سینیٹر ناصر بٹ ، ایم این اے ملک ابرار احمد ، پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف و مذہبی امور ، زکوٰۃ و عشر ملک افتخار احمد ، ایم پی اے محسن ایوب خان ، ایم پی اے ضیاء اللّٰہ شاہ ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار فاروق حیدر ، سابق ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا ، ایم این اے شیخ آفتاب ، ایم این اے نور عالم خان ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، چیئرمین سویٹ ہوم زمرد خان و دیگر شامل تھے،مہمانوں نے دولہابیرسٹر حیدر خداداد خان گولڑہ اور رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان ، عامر شہزاد خان بیرسٹر حیدر خان گولڑہ ، سیف اللہ خان گولڑہ اور دیگر میزبانوں نے تمام مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آ ج کے مصروف ترین دور میں اپنی ہنگامہ خیز مصروفیات سے وقت نکال کربیرسٹر حیدر خداداد خان کی شادی کی خوشیوں کی رونق دوبالا کرنے کیلئے امریکہ کینیڈا لندن سمیت پاکستان کے تمام صوبوں بالخصوص مانسہرہ سے لے کر ملتان تک جتنے بھی علاقوں کےمہمان شادی میں آئے اور ہماری عزت اور حوصلہ افزائی میں اضافہ کیا ہم تمام مہمانوں کے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں: زمبابوے ٹی ٹین لیگ ، پی سی بی کا کرکٹرز کو این او سی دینے سے انکار

مزید خبریں