جمعه,  20  ستمبر 2024ء
جلسے کیلئے 7بجے تک کا وقت دیا گیا تھا، صورتحال کنٹرول میں ہے ،چیف کمشنر اسلام آباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر میں حالیہ غیر قانونی جلسے کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب این او سی جاری کیا گیا تھا تو سب کو بتایا گیا تھا کہ جلسے کے لیے 4 سے 7 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔ محمد علی رندھاوا نے واضح کیا کہ 7 بجے کے بعد جلسہ غیر قانونی ہے اور اس حوالے سے ایک ایکٹ پاس ہوچکا ہے جس کے تحت غیر قانونی جلسے اور جلوسوں پر قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جلسہ منتظمین کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ چیف کمشنر نے بتایا کہ جلسے کا مقررہ وقت بڑھانے کے لیے نہ کسی نے درخواست دی اور نہ ہی کسی نے اس بارے میں بات کی۔ این او سی آج نہیں بلکہ بہت پہلے جاری کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی نے حکومت کو عمران خان کی رہائی کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

محمد علی رندھاوا نے یہ بھی اطلاع دی کہ26 نمبر چونگی پر غیر قانونی روٹ کے استعمال پر شیلنگ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News