جمعه,  20  ستمبر 2024ء
گوگل کروم میں بہترین اے آئی ٹول صارفین کو دستیاب

اسلام آباد(روش پاکستان نیوز) گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اسسٹنٹ جیمنائی کو اس کی تمام سروسز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اب کمپنی کی جانب سے ایک نئے جیمنائی ٹول کو گوگل کروم کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ لوگوں کی اس تک رسائی آسان ہوجائے۔

دنیا بھر میں گوگل کروم سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ویب براؤزر ہے۔

اس فیچر سے کروم پر جیمنائی تک رسائی ایڈریس بار سے ہی ممکن ہو جائے گی اور کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے اے آئی اسسٹنٹ کا استعمال بڑھے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔

اس کے لیے کروم براؤزر اوپن کریں اور ایڈریس بار پر @gemini ٹائپ کریں جس کے بعد کوئی بھی سوال لکھ کر پوچھ لیں۔

ایسا کرنے کے بعد کروم آپ کو اسی براؤزر ونڈو میں جیمنائی ہوم پیج پر لے جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی گیمنگ اور ایپ انڈسٹری کی شاندار ترقی ،عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا، گوگل کانفرنس میں انکشاف

گوگل کروم اے آئی اسسٹنٹ کو اپنا حصہ بنانے والا واحد براؤزر نہیں۔

مائیکرو سافٹ ایج نے بھی کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ کو اپنا حصہ بنایا ہوا ہے۔

اس سے قبل گوگل نے جیمنائی پر مبنی ویژول سرچز کو گوگل لینس کے ذریعے کروم کا حصہ بنایا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News