جمعه,  20  ستمبر 2024ء
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے۔

قومی کرکٹر شاداب خان کی پوٹھوہار (این اے 52 )پارک آمد اور پی ایچ اے شجرکاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کے ہمراہ پارک میں پودا لگایا۔

شاداب خان نے پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور راولپنڈی میں پارکس کے حوالے سے پی ایچ اے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں: شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ میں پی ایچ اے کی جانب سے پرندوں کےلئے احسن اقدام

احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی میں قومی اور روائتی کھیلوں کی بھر پور انداز میں سرپرستی کر رہا ہے اور نوجوانوں کو پارکس میں کھیلوں اور جسمانی ورزشوں کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News