جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، نئے اعداد و شمار جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زر مبادلہ ذخائر 23 اگست کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.89کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زر مبادلہ ذخائر 23 اگست تک 14.77 ارب ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11.16 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.40 ارب ڈالر رہے۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ ذخائر 27 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.37 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News