شبیرمیثمی کاپاکستانی زائرین کی بس کو حادثے میںقیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایران میں پاکستانی زائرین کی المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین امام حسین ع کے لیے کربلا جانے والے پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، بس حادثے میں شہید ہونے والے زائرین کے خاندانوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستانی سفارت خانے کو چاہیے کہ وہ متاثرہ بس کے زخمیوں کو فی الفور مدد فراہم کرے اور شہداء کی میتوں کو جلد پاکستان پہنچانے کا انتظام کرے، ایرانی حکومت سے بھی درخواست گزار ہیں کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے متعلق خاطر خواہ انتظامات و سہولیات فراہم کرے۔

قافلہ سالاروں کو بھی بس فٹنس اور دیگر سفری احتیاطی تدابیر سے ہرگز غفلت نہیں برتنی چاہیے تاکہ اس طرح کے جان لیوا اور اندوہناک واقعات پیش نہ آئیں۔

مزید خبریں