کراچی(روشن پاکستان نیوز)بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کھیل کےدوران گاڑی میں چھپنے والا تین سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ بچےکی شناخت 3سالہ عثمان کے نام سے ہوئی.ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا تھا کہ کل شام دوبچےگلی میں کھیل رہے تھے، ایک گاڑی میں چھپ گیا۔
فیضان علی نے بتایا کہ ایک بچےکو زندہ حالت میں نکالاگیا ہے، بچے گیرج میں کھیلنےکیلئےجاتےتھے، ممکن ہےبچےکھیلتےہوئےگاڑی کی ڈگی میں بندہوگئے ہوں تاہم دوسرے بچے کی حالت بہتر ہوتے ہی بیان قلمبند کریں گے۔ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ بچہ گزشتہ شام سےگاڑی میں بندتھا، آج تلاشی کےدوران لاش ملی، واقعہ حادثہ لگتاہے تاہم مزیدتحقیقات جاری ہے۔