بڈاپسٹ(روشن پاکستان نیوز)ہنگری کی ایک ایئرلائن’’وز ایئر‘‘ نے ایک ایسی سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت آپ کو پیسے صرف ایک بار ہی ادا کرنے ہوں گےاور آپ سال بھر میں جتنی مرضی فلائٹس پر سفر کرسکیں گے۔
سکیم کے مطابق مسافروں کو سالانہ 499 یورو ادا کرنے ہوں گے اور وہ سال بھر جتنی فلائٹس پر سفر کرنا چاہیں، کر سکیں گے۔’’وز ایئر‘‘ کا کہنا ہے کہ اس کی نئی ممبر شپ، جس کا اطلاق ستمبر سے ہو گا، ایسے لوگوں کے پیسے بچانے میں مددگار ثابت ہو گی جو بہت زیادہ سفر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے پی آئی اے کی جانب سے اچھی خبر ،کرایوں میں کمی کا اعلان
وز ایئر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اعلان کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کو سراہا اور 24 گھنٹے کے اندر زیادہ تر مارکیٹوں سے اس کی تمام ممبر شپ فروخت ہو گئیں۔ائیرلائن کی اس سکیم پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔