تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل،سوشل میڈیا صارفین برہم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایک تعلیمی ادارے میں فن فیئر کے دوران لڑکی کے بے ہودہ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں لڑکی نے شرکا کے سامنے جو ڈانس کیا ہے وہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسی نامعلوم تعلیمی ادارے کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی سٹیج پر ڈانس کر رہی ہے جبکہ سٹیج کے اوپر ہی پیچھے بیٹھے مہمانان خصوصی اور غالباًتعلیمی ادارے کی انتظامیہ کےاہلکار بھی طالبہ کے اس رقص سے محظوظ ہوتے نظرآرہے ہیں ۔

مزیدپڑھیں:تعلیمی اداروں میں بچوں کے ڈرگ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے تعلیمی انتظامیہ کی انتظامیہ نےفن فیئرکا انعقاد کیا تھا جس میں آرگنائزرز نے میلے کے اختتام پر موسیقی کا ایونٹ رکھااورتعلیمی ادارے کی ہی طالبہ جو یونیفارم بھی پہنے ہوئے رقص کرتی نظرآرہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہاکہ ایسے بے ہودہ پروگرام پر نہ صرف پابندی عائد کی جائے بلکہ انتظامیہ کےخلاف بھی سخت سے سخت ایکشن لیاجائے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر یہودی کمانڈر کے وہ جملے یاد آگئے جو جملے یہودی کمانڈر نے سلطان صلاح الدین ایوبی کو کہے تھے۔

آج بالکل سچ ثابت ہوئے جب سلطان صلاح الدین نے یہودی کمانڈر کو جنگ کے دوران گرفتار کیا تب اس نے کہا کہ آپ کے بعد ہم مسلمان عورتوں کو اس قابل چھوڑیں گے ہی نہیں جو پھر سے سلطان صلاح الدین ایوبی جسے مرد مجاہد پیدا کرے۔

مزید خبریں