وزارت ہاؤسنگ نے اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ وزارت ہاؤسنگ نے اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے  مطابق وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس نے رول پندرہ ٹو بی کو ختم کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ اکاموڈیشن رولز میں تبدیلی سے سرکاری گھر اب والد سے بیٹے یا بیٹی کے نام ٹرانسفر نہیں ہوگا۔

مزیدپڑھیں :نوازشریف کی حکومت ختم نہ کی جاتی تو پاکستان اس وقت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں‌کھڑا ہوتا،اسحق ڈار

آئندہ ہفتے کابینہ سے سمری کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ موجودہ رولز کی تبدیلی  کے خلاف عدالت جانے کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی مشاورت جاری ہے۔

مزید خبریں