راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)راول ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم یاسر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے ذاتی رنجش کی بنا پر ڈنڈوں کے وارسے شہری امتیاز کو زخمی کر دیا تھا ،صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گل زرین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کومطلوب تھے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاںجاری رکھی جائیں گی۔











