اتوار,  24 نومبر 2024ء
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ,اسٹیٹ بینک آف پاکستان

 

 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 17 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 اگست تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 64 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 کروڑ 93 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 27 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 37 کروڑ ڈالر رہے۔اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 سے 9 اگست کے دوران 17 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں