اتوار,  24 نومبر 2024ء
انٹرنیٹ کی سست رفتار کے باعث معیشت کو کتنا نقصان ہوا؟ سینیٹ میں چشم کشاانکشاف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے، سوشل میڈیا، واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ نہیں ہو رہی، بہت سے ای کامرس کے فورمز چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر بحث ہوئی، اس موقع پرسینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہورہا ہے، آپ نے لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا ہے، پہلے ہی سرمایہ کاری نہیں اس طریقے سے سارا کاروبار تباہ ہوجائے گا۔سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی نے انٹرنیٹ سروس سست ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دو ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔پی ٹی اے حکام نے کہا کہ ہمارے پاس انٹرنیٹ سروس سے متعلق کوئی شکایت ہی نہیں۔سیکریٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا نے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کا ملبہ موبائل آپریٹرز پر ڈالتے ہوئے کہا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے، یہ نیٹ ورکس پر مسئلہ ہے وائی فائی پر نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم موبائل آپریٹرز سے ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں دو ہفتوں میں تفصیل پیش کردیں گے، یہ مسئلہ طویل نہیں ہوگا ، انٹرنیٹ کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس بند کر کے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سیکیورٹی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سست؛ سینیٹ کمیٹی نے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

مزید خبریں