جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی میں دوہرے اندھے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ کلر سیداں پولیس نے وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے دوہرے اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے آلہ قتل کلاشنکوف اور زیر استعمال گاڑی برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت لیاقت اور عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی، ملزمان نے رواں سال جون میں فائرنگ کر کے وین ڈرائیور عاصم اور کنڈکٹر ارباب کو قتل کردیا تھا جس پر مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او کلر سیداں انسپکٹر بشارت عباسی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News