اتوار,  24 نومبر 2024ء
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےبھی اپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےاپنی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، سندھ ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت بہت اچھے لوگ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 14 سال سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اب میں اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانا چاہتا ہوں ، میں طویل عرصے سے خاموش تھا تاہم میرے رابطے سب کیساتھ اچھے تھے، جلد ہی پارٹی سے متعلق اعلان کروں گا۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے جسے ہم نےدور کرنا ہے، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور مایوس عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، اس کیلئے ہم ایک حکمت عملی کے تحت چل رہے۔

مزید خبریں