جمعه,  20 فروری 2026ء
وفاقی دار الحکومت میں غیرملکی خاتون سے جنسی زیادتی کے واقعہ کا ڈراپ سین، حیران کن حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد تھانہ آبپارہ کے علاقے سے غیر ملکی خاتون سے مبینہ جنسی تشدد کا،ڈراپ سین ۔ خاتون پر نا تو جنسی تشدد کے شواہد ملے نا ہی وہ غیر ملکی ہے۔پولیس ذرائع نے روزنامہ ممتاز کو بتایا کہ خاتون پوٹھوہاری زبان بولتی ہے ۔بلجئیم سفارت خانے سے ریکارڈ چیک کروائا گیا ہے لیکن وہ وہاں کی شہری نہیں ہے۔ خاتون کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا تاہم میڈیکل رپورٹ میں بھی اس پر جنسی تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ کسی بھی ائیر پورٹس سے خاتون کی اندرون یا بیرون ملک آمد یا روانگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ۔ آج پولیس نادرہ سے خاتون کے فنگر پرنٹس چیک کروائے گی جس سے اسکی شناخت ممکن ہوسکے گی کیونکہ خاتون کے پاس کوئی بھی دستاویزی ثبوت نہیں ہے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ذہنی حالت بھی کچھ درست نہیں۔ تاہم

مزید پڑھیں: بھارت کے ہسپتال میں زیادتی کے بعد نوجوان ڈاکٹر لڑکی کو قتل کرنے والا چھوٹی سی غلطی سے پکڑا گیا ، تہلکہ خیز انکشاف

وقوعہ کی تفتیش کےلیے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور تمام عمل کی نگرانی اسلام آباد پولیس کی سینیئر کمانڈ خود کررہی ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں پیش رفت اور تفصیلات شئیر کی جائیں گی اپیل ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

مزید خبریں