جنوبی وزیرستان(روشن پاکستان نیوز)جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 4 فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار شہید جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا اور تیازا کے درمیان موجود چیک پوائنٹ مامی خیل پر دہشت گردوں کی جانب سے آر پی جیز اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا گیا۔سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہید
حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو وانا کے جنوبی وزیرستان اسکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا، دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں حوالدار نثار بدا خیل، لانس نائیک رشید منگل، لانس نائیک عرفان اور سپاہی عثمان گجر شامل ہیں۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔











