اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کے لیے بلا لیا جبکہ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعام کا اعلان متوقع ہے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اس دوران وزیراعظم کی جانب سے ارشد نعیم کے لیے انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم ارشد ندیم کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں:صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزازمیں آج شام استقبالیہ دیا جائے گا، تقریب میں سابق اولمپینز وفاقی وزراء اور اعلی حکام شرکت کریں گے۔











