اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے: محسن نقوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ہے۔

اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اقلیتی برادری کو ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:بھارت نے اقلیتوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں: اسپیکر قومی اسمبلی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

مزید خبریں