جمعه,  20  ستمبر 2024ء
راہ چلتی 3 سالہ بچی پر پانچویں منزل سے پالتو کُتا آگرا، بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

 

مہاراشٹرا (روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے پالتو کُتا گولڈن ریٹریور راہ چلتی بچی پر گرگیا، افسوسناک واقعے میں بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی خاتون کے ہمراہ سڑک سے گزر رہی ہوتی ہے جب اس کے اوپر کتا آگرتا ہے جس سے بچی گر کر بے ہوش ہو جاتی ہے۔ویڈیو میں خاتون کو بچی کو گود میں اٹھائے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچی کی عمر تین برس تھی جو کہ ابتدائی طور پر زخمی ہوئی تھی، بعدازاں جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News