سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔
نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے سے ووٹر ٹرن آؤٹ اور پولنگ کوآرڈینیشن متاثر ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں سیکیورٹی اور تشدد کے واقعے کی معلومات پہنچانے میں مشکلات ہوں گی، موبائل فون سروس فوری بحال کی جائے، موبائل فون سروس کی بحالی عوام کا بنیادی حق ہے۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 نوڈیرو اور آصف علی زرداری نے نواب شاہ کے حلقہ این اے 207 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔