راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم توقیر سے 01 رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، ملزم جبران سے 01 رائفل 12بور ،ملزم کامران سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم سجاد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجرخان پولیس نے ملزم کاشف سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سول لائنز پولیس نے ملزم دانش سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔