جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
چوری شدہ قیمتی بیٹری اور مسروقہ رقم 35ہزار روپے  برآمد،ملزم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ قیمتی بیٹری اور مسروقہ رقم 35ہزار روپے  برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اسد کو گرفتار کرلیا،   ملزم سے چوری شدہ قیمتی بیٹری اور مسروقہ رقم 35ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول کا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News