راولپنڈی (کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی،اپنے والدین پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا ہارون اس پر تشدد، گالم گلوچ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے، صادق آباد پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ہارون کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔