اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی ۔
تجویز کے مطابق مئی کے آخر تک بجٹ کی تمام دستاویزات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا جب کہ پلاننگ کوآرڈینیشن کمیٹی کا سالانہ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔
اسکے علاوہ وفاقی کابینہ سے 22 اپریل تک بجٹ سٹریٹیجی پیپر کی منظوری دینے کی تجویز ہے