جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
انٹرنیشنل میتھیمیٹیکل اولپمیاڈ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا

باتھ(نیوزڈیسک)برطانیہ میں ہونے والے انٹرنیشنل میتھیمیٹیکل اولپمیاڈ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق برطانوی شہر باتھ میں منعقدہ اس ایونٹ میں کراچی کے طالب علم رازی حسن منصور نے سلور میڈل جیتا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے طالب علم محمد احمد بھٹی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ لاہور کے طالب علم عارف نے آنریبل مینشن حاصل کیا۔

ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی تربیت کامسیٹس لاہور میں ہوئی۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News