پشاور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بنوں واقعہ کے بعد معاملات حل کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مشیران اور پارٹی ذمہ داران نے آپس میں بیٹھ کر معاملات حل کیے۔
انھوں نے کہا کہ ایک کمیٹی قائم کی ہے جو پیر کو مجھ سے بات کرے گی، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو کہا ہے کہ مسلح افراد کے ٹھکانے خالی کرائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج نے بڑی قربانی دی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا بٹن میرے ہاتھ میں ہے جس دن چاہوں آن آف کرسکتا ہوں، فیصل کریم کی تنقید، مناظرے کا بھی چیلنج