گوادر(روشن پاکستان نیوز)ایل پی جی ایئر مکس گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بُری خبر ہے کہ کئی شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کو گیس فراہم کرنے والی گیس فیلڈ کنڑپساکھی کو فنی خرابی کا سامنا ہے گیس پلانٹس سے گیس اور ایل پی جی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گیس کی کمی سےسوئی سدرن کے 4 ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس متاثر ہوئے ہیں۔
بلوچستان میں گوادر، نوشکی، سوراب میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹس بند ہونے سے گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جب کہ سندھ میں کوٹ غلام محمد کا ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ بھی بند ہے جس سے گیس کی فراہمی بند ہے۔ترجمان نے کہا کہ تمام ایل پی جی ایئر مکس پلانٹ سے گھریلو گیس فراہمی میں کمی اور مکمل بندش کا امکان ہے سوئی سدرن متبادل ذرائع سے پلانٹس کو ایل پی جی فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔