راولپنڈی (کرائم رپورٹر )وارث خان پولیس کی فوری کاروائی،نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس کومتاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ ملزم مصور علی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اُس کے ساتھ زیادتی کی، وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم مصور علی کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی،ہراسمنٹ اور تشدد ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔