چکوال(روشن پاکستان نیوز)کسی بھی علاقہ کی ترقی کے لئے رابطہ سڑکوں کا ہونا انتہائی اہم ہے۔
کیونکہ سڑک ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے کہ جس کی بدولت انسان اپنے طویل سفرکو مختصر کرسکتا ہے۔
جتنے بھی ممالک ترقی کرچکے ہیں انکی طرقی میں بہتر سڑکوں کا اہم کردار ہے۔
ہمسایہ ملک بھارت کی تمام ریاستوں میں سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔
جہاں جہاں شہر آباد ہیں وہاں سڑکیں بھی بہتر ہیں۔
لیکن دیہی علاقاجات میں سڑکوں کی ناقص صورتحال کی وجہ سے عوام پسماندگی اور پسپائی سے دوچار ہے۔
ملک کے دیگر دیہی علاقاجات کے ساتھ ساتھ ضلع چکوال میں بھی سڑکوں کی ناقص صورتحال کی وجہ سے عوام شدید کرب و الم کے دور سے گزرتی ہے۔
جہاں سڑکوں کی عدم دستیابی اورناقص صورتحال کی وجہ سے بزرگ، اسکولی بچے،ومریض پریشان ہوتے ہیں وہیں حاملہ خواتین کو بھی کئی پریشانیوں کو برداشت کرتے ہوئے ہسپتال تک پہنچنا پڑتا ہے۔
اس تعلق سے یہاں کے مقامی اور قرب وجوار میں رہنے والی رہائشی کہتے ہیں کہ ”ہمارے گاوَں کی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے۔ جو سڑک چوآسیدن شاہ سے چکوال تک جاتی ہے لگ بھگ کئی کلو میٹر لمبی ہے۔
بارش شروع ہوتے ہی یہ کچی سڑک تالاب کی شکل اختیار کرلیتی ہے اورپھر جوہڑ بن جاتی ہے ۔
سڑک نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب کوئی بیمار ہوجاتا ہے تو اسے اپنے کا ندھوں پر اٹھا کر سڑک تک پہنچاتے ہیں ۔
ایک طالب علم نے بتایاکہ روڈ کی خرابی کی وجہ سے ہمیں بہت پریشانی کا سامنہ کر نا پڑتاہے۔تھوڑی سی بارش میں ہی روڈ چلنے کے قابل نہیں رہ جاتاہے۔
اس دوران گاڑی کا چلنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔
اگر کویی شخص اچانک بیمار ہو تا ہے تو اُس کو ضلع ہسپتال منتقل کرنا پڑتا ہے۔ اگر رات کے ایام میں کوئی شخص بیمار ہوجاتا ہے تو اسے ہسپتال تک لے جانے میں مزید مشکلات ہوتی ہے۔ ایسے وقت ہمیں صبح کا انتظار کرنی پڑتی ہے۔ جس سے مریض کے جان کو خطرہ بنا رہتا ہے۔
اہلیان علاقہ نے کہاکہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔ ہم محکمہ کے متعلقہ آفسران سے اس تعلق سے بات کرتے رہتے ہیں۔
اسی گاؤں کے ایک رہائشی کہتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے اس تعلق سے کوئی معقول نظام تشکیل نہیں دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کا خزانہ بھی خالی ہورہا ہے لیکن زمینی سطح پر عوام کو اس تعلق سے کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔
مقامی عوام نے اس تعلق سے متعلقہ محکمہ اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگرچہ سڑکیں بہت تیزی سے نکالی جا رہی ہیں لیکن ان کی حالت کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ جس مقصد کے لئے دیہی علاقاجات میں سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔
اس سے ان علاقاجات کی عوام کو استفادہ ہوسکے اور دیہی علاقاجات کی عوام کی مشکلات کا بھی ازالہ ہوسکے کیونکہ سڑکوں کی خستہ حالت ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے۔