عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کے گرفتار شوہر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہور میں نامور ٹی وی اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا، عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق عائشہ جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ شوہر نےجھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، شوہر حارث علی ان کے بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم حارث کو گرفتار کرکے عدالت سے دو روز ہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

مزید خبریں