اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف “نشہ!اب نہیں “تحریک اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،
پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 25اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت 35جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف نشہ!اب نہیں تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث25 اشتہا ری وعادی مجرمان سمیت 35جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا
تھا نہ آ بپارہ پولیس نے ملزم امجد مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد آہنی مکا برآمد کرلیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹر ول فروخت کرنے پر ملزم فہیم صادق کو گرفتار کرلیا، تھا نہ کو ہسار پولیس نے ملزم محمد عظیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 250گر ام ہیر وئن برآمد کرلی
تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو غیر ملکی ملزمان Livinus Nwosuاور Friedayکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 15لیٹر کھلی شراب اور 20ڈبے بئیر کے برآمد کرلیے، جبکہ غیر قا نو نی طور پر پٹر ول فروخت کرنے پر ملزم محمد فیضا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم محمد شعبا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے ملزم شاکر اللہ کو گرفتار کرکے ا س کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستو ل برآمد کرلیا
تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20بو تلیں شراب برآمد کرلی، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے ملزم دریا خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ 545گرام ہیر وئن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گی، جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران25مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناونے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار15-یاآئی سی ٹی 15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔