جمعه,  22 نومبر 2024ء
ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر دھوکا دہی ا ور فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر دھوکا دہی ا ور فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا، جبکہ ملزم نے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھیں۔

ملزم نے خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ کیا، جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں